بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی فضائوں میں ’’آئی لو پاکستان‘‘ کے غباروں کی بھرمار
ہماچل پردیش (اے پی پی)بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی فضائوں میں رنگ برنگ غبارے تیرتے ہوئے دکھائی دیے جن پرI LOVE PAKISTAN کے نعرے درج تھے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ غبارے ریاست میں ضلع منڈی کے علاقے بھنگلیدا میں پائے گئے۔ بھارتی پولیس کی افسر ایس پی شالنی اگنی ہوتری نے بتایا کہ گائوں کے ایک شخص نے یہ غبارے دیکھے اورمقامی پنچایت کے سربراہ کو مطلع کیاجس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اورغباروں کو اپنی تحویل میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کیس کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے کہ غبارے یہاں کیسے پہنچے۔