پاک فضائیہ کے ائیر کموڈور محمد اکرام الحق نور کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
اسلام اباد(نمائندہ خصوصی) پاک فضائیہ کے ائیر کموڈور محمد اکرام الحق نور کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل اکرام الحق نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام ا?باد میں بطور اسسٹنٹ چیف ا?ف دی ائیر اسٹاف (ایڈمنسٹریشن) خدمات سر انجام دیں۔ائیر وائس مارشل اکرام کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج چین سے فارغ التحصیل ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔