افغانستان سے کچھ شہری واپس نہیں آ پائیں گے:برطانوی وزیر دفاع بات کرتے ہوئے رو پڑے
لندن (نیٹ نیوز) برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آپائیں گے، وہ ریڈیو پر اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے پچھتاوے کی بات ہے کہ افغانستان میں پھنسے تمام برطانوی شہری واپس نہیں آسکیں گے۔ بین والیس نے کہا کہ ہمیں تیسرے ممالک کے ساتھ کام کر کے انھیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بین والیس نے کہا تھا کہ تمام برطانوی شہریوں کو کابل سے بحفاظت نکال لیاجائے گا۔