افغان طالبان کی فتح ایمانی قوت اور اللہ پر مکمل بھروسے کا نتیجہ ہے:شجاع الدین شیخ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی فتح ایمانی قوت اور اللہ پر مکمل بھروسہ کا نتیجہ ہے۔ 21 ویں صدی میںیہ معجزہ رونما ہوا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور تباہ کن اسلحہ سے لیس امریکہ کی سربراہی میں نیٹو ممالک کی افواج نہتے افغان طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئیں۔ طالبان جو دنیا کے پسماندہ ترین ملک افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں اْنہوں نے نام نہاد ترقی یافتہ ممالک کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کر دیا ہے۔ سپریم پاور آف دی ورلڈ اب دنیا سے منہ چھپا رہی ہے۔