نئی سپورٹس پالیسی میں کمیٹی کی آرا کو شامل کیا جائے گا ، فہمیدہ مرزا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آخری مرتبہ سپورٹس پالیسی 2005 میں تشکیل دی گئی تاہم نئی سپورٹس پالیسی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نئی سپورٹس پالیسی میں کمیٹی کی آرا کو شامل کیا جائے گا اور نئی پالیسی قائمہ کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔