• news

 کرونا کی چوتھی لہر کا خاتمہ ، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، فیصل سلطان

اسلام آباد(نا مہ نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وباء کی چوتھی لہر کے خاتمے سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا کی چوتھی لہر پر گہری نظر ہے، ملک میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے، معاون خصوصی نے کہا کہ کراچی میں کرونا کی صورتحال میں بہتری آئی،خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں کرونا کیسز بڑھے۔

ای پیپر-دی نیشن