• news

پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے نام،کیچزچھوڑنا شکست کی وجہ بنا،بابر اعظم

لاہور( سپورٹس رپورٹر)  پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، ویسٹ انڈیز کو 168 رنز کا ہدف ملا جو اس نے آخری وکٹ پر پورا کرلیا۔دو میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اور یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا۔151 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کے 9 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ ایسے میں کیمار روچ اور جیڈن سیلز نے انتہائی ذمہ دارانہ  بیٹنگ  کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو فتح دلوادی۔سیریز کا دوسرا میچ 20 اگست سے کنگسٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آخری سیشن میں کیچز چھوڑنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا،لڑکوں نے جیت کے لیے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پہلی اننگز میں جلدی وکٹیں گنوانے کے باوجود ہم نے کم بیک کیا،اگلے میچ میں ہمارے باؤلرز مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن