• news

رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی  نے حجاب کرنا شروع کردیا

 کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے پردہ کرنا شروع کردیا۔ اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے تعلق رکھنے والی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کردیا جس پر سوشل میڈیا پر کافی تبصرے ہوئے۔ انہوں نے فیس بک پر لائیو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرعی پردہ کرنے پر لوگوں نے ان پر اعتراضات اٹھائے جبکہ بہت سے لوگوں نے جس میں ان کے رشتے دار بھی شامل تھے، اس خبر کو ہی غلط قرار دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن