کرنسی کی قدر 25 فیصد گر گئی پاکستان میں کاروبار بند
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں کشیدہ حالات کے بعد افغان کرنسی کی ویلیو 25 فیصد گر گئی۔ جس سے پاکستان میں افغانستان کرنسی کا کاروبار مکمل طور پر بند ہو گیا۔ جس سے تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کرنسی ڈیلر کے مطابق گزشتہ ہفتے افغان کرنسی کی قیمت خرید ایک روپیہ 50 پیسے اور فروخت ایک روپیہ 75 پیسے تھی۔