• news

راوی اربن پراجیکٹ کیس ‘  ہائیکورٹ کا اراضی ایکوائر نہ کرنے کا حکم برقرار

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کیس میں اراضی ایکوائر نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ،عدالت نے حکومت کو   سڑکیں اور دیگر انفراسٹرکچر بنانے کے لئے فوری اجازت دینے کی استدعا بھی مسترد کردی، عدالت نے درخواست سماعت کرنیوالے بنچ کو بھجواتے ہوئے 30 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا بھی حکم دیدیا، عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا راوی اربن ڈویلپمنٹ ایکٹ آئین کے آرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی ہے۔ایک لاکھ 7ایکڑ اراضی کو کنٹرول ایریا ڈیکلیئر کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے یہ منصوبہ مفاد عامہ کا نہیں  ڈویلپرز کی کمائی کے لیے بنایا گیا۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا سڑک کی تعمیر بہت ضروری ہے ۔ عدالت نے کہا جب حکم امتناعی نہیں تو عدالت کیا لینے آئے ہیں سرکاری وکیل نے کہا پتہ بھی ہلتا ہے تو توہین عدالت کی درخواست آجاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن