ریپ: کوٹ لکھپت9سالہ بچہ، قصور میں خاتون سے زیادتی
لاہور+ قصور+ پیرمحل+ بصیر پور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) کوٹ لکھپت میںاوباش نے 9 سالہ بچے سے زیادتی کرڈالی،قصور میں حوا کی بیٹی کو بے آبرو کر دیاگیا ادھرپیر محل میں اوباش نے ساتھیوں سے ملکر بچے سے زیادتی کردی جبکہ بصیر پور میں اوباش نوجوان کی ساتھی کی مددسے 7سالہ بچے کوہوس کا نشانہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے بابا فرید کالونی میں مزدور جمیل نے 9 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جمیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ادھر قصور کے نواحی علاقے عمر کوٹ کی رہائشی (ب) بی بی نے پولیس تھانہ کنگن پور میں درخواست دی کہ میں گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم نواز موقع پاکر ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ آیا اور مجھے ایک خالی مکان میں لے کر زبردستی کی ہے۔