• news

آنیوالے دنوں میں عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی،فیاض الحسن چوہان 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گلستان جناح راولپنڈی میں فلڑیشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر راجہ ناصر محفوظ،راجہ وحید محفوظ۔ حاجی عاصم حسین جہانگیر احمد جاوید بھٹی سمیت دیگر تحریک انصاف کے نماندوں اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے آب پاک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے دسمبر 2021تک پنجاب کے76 لاکھ افراد کو صاف پینے کا میسر ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن  کے مطابق ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہ وقت دور نہیں آنے والے دونوں میں عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن