یکساں نظام تعلیم کا مقصد معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا ہے: شہباز گل
اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نظام کا مقصد معاشرے میں پھیلی تقسیم کو ختم کر کے پوری قوت سے ملک کو کامیابی کی طرف گامزن کرنا ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج گزشتہ روز کویکساں تعلیمی نصاب کا اعلان کردیا ہے جو تمام اسکولز اور مدارس میں یکساں طور پر نافذالعمل ہو گا۔ وزیراعظم کا اقدام قابل ستائش ہے۔