بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں آپریشن تیز، متعدد نوجوان گرفتار
سرینگر (کے ایم ایس) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے متعدد مقامات پر کریک ڈاؤن کر کے کئی بیگناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ حریت رہنماؤں نے وادی میں نام نہاد الیکشن کرانے کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو مسترد کر دیا۔ ترجمان علی گیلانی نے کہا حق خودارادیت کا متبادل اسمبلی کے انتخابات نہیں ہو سکتے۔ ہمیں آزادی چاہئے۔