• news

 او ایم جی گروپ گریڈ17کے 23افسروںکی ٹریننگ مکمل، مختلف ڈویژنوں میں پوسٹنگ

اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان سے ) وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے او ایم جی گروپ گریڈ17کے 23آفسران کو ٹریننگ کورس اور پروبیشن پریڈ مکمل ہونے کے بعد مختلف ڈویژنوں میں پوسٹنگ دے دی ہے ، تمام سیکشن آفسران آج 17اگست سے تین تین سال کے لیے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔اسٹیبشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق احمد حمید خان اور علی اسد کو کیبنٹ ڈویژن اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔عائشہ صدیق کو موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔عبداللہ خان ترین ، محمد طیب تارڑ اور محمد عظیم حیدر کو کامرس ڈویژن  میںتعینات کیا گیا ہے۔ عمائمہ بتول کو وزارت دفاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ عدیل علی کو ڈیفنس اینڈ پروڈکشن ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔محمد حمزہ اقبال اور ربیکااصغرکو اکنامک افیئر ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔زوحا ملک شیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ عادل حسین اور علی حیدر کو فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پرفیشنل ٹریننگ ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ مومل شہاب کو فنانس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ نعمان حفیظ کو انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔سیپ جان کو وزارت داخلہ میں تعینات کیا گیا ہے۔عمر حیات کو لاء اینڈ جسٹس ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔انیلہ جاوید کو قومی ورثہ و آثار قدیمہ ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ حفضہ بنت بلال کو اور سیز پاکستانیز ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ محمد عثمان شاکر اور علی احمد کو پاور ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ محمد امتیاز اعظم کو پٹرولیم ڈویژن میں تعینات کیا گیاہے۔ پزوانہ امتیاز کو پورٹی الیوشن اینڈ سوشل سیفٹی ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن