• news

گھریلو جھگڑے، غربت: قصورلڑکی، بچیانہ میں ضعیف خاتون نے خودکشی کرلی

قصور+بچیانہ+بصیرپور+ داؤدخیل(نمائندگان نوائے وقت+نامہ نگاران)گھریلو جھگڑے، غربت سے تنگ قصور میں لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا کر جان دیدی، بچیانہ میں ضیعف العمرخاتون نے پھندا لے لیا جبکہ بصیر پور میں 18 سالہ ارسلان نے پھندا لے لیا جبکہ داؤدخیل میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے  کوٹ گاما کی رہائشی 18 سالہ ثانیہ بی بی نے گھریلو ناچاقی پر بی ایس لنگ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ادھر بچیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 561 گ ب آبادی داتا نگر کی 75 سالہ خاتون زینب بی بی بے اولاد تھی جبکہ اس کا شوہر محمد طفیل لوناعرصہ دراز سے فالج کامریض تھا گھر میں نوبت فاقوں تک آن پہنچی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر گذشتہ روز 75سالہ زینب بی بی نے پنکھے کے ساتھ پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن