بقایا جات کی عدم ادائیگی، میٹروبس ڈرائیورز کا احتجاج، سروس معطل انتظامیہ کی یقین دہانی بعد ختم
لاہور (وقائع نگار) بقایاجا ت کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس ڈرائیورز نے احتجاج کرتے ہوئے بس ڈپو کا راستہ بند کردیا جس کے باعث میٹرو بس سروس معطل ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ڈرائیورز نے احتجاج ختم کردیا میٹرو انتظامیہ نے چند دن میں واجبات کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹرز کئی ماہ سے تنخواہ اور دیگر واجبات سے محروم ہیں جسکے باعث گذشتہ روز ڈرائیور اور کنڈیکٹرز نے بس ڈپو کا راستہ بن کر دیا اور دھرنا دیکر احتجاج کیا جس کے باعث گذشتہ روز چھ گھنٹے تک میٹرو بس سروس معطل رہی بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ڈرائیورز نے احتجاج ختم کردیا میٹرو انتظامیہ نے چند دن میں واجبات کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے ۔