• news

 فلیکس چھیننے پر لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کیخلاف چوری کا مقدمہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)50  ہزار  پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ میں رکاوٹ بننے، ملازمین سے تشہیری بورڈ چھننے اور ملازمین کو ہراساں کرنے پر سابق چیئر مین پی ایچ اے و لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر گرین اینڈ کلین محمد عرفان کی مدعیت میں تھانہ دھلے میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر  میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیگی ایم پی اے نے پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ کی مشین کی تشہیری فلیکسز اور بورڈ زبردستی چھین لیے۔ لیگی ایم پی اے توفیق بٹ نے8  نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر ملازمین کو ہراساں بھی کیا۔ مقدمہ چوری کی دفعات 382 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر قانون دان رانا نعیم کا کہنا ہے کہ اس دفعات میں دس سال سزا اور ناقابل ضمانت جرم ہے۔ تاہم لیگی رہنمائوں کی طرف سے تاحال کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج محمد وارث جاوید نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے توفیق بٹ کی 4 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن