• news

فراڈ کیس ، نیب نے نجی کمپنی مالک سمیت 5افراد کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)قومی احتساب بیورو نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کے کیس میں آل پاکستان پراجیکٹ نامی نجی کمپنی کے مالک آدم امین چوہدری سمیت 5افراد کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔نیب راولپنڈی کی طرف سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں کمپنی کے مالک آدم امین چوہدری کو مرکزی ملزم نامزدکرتے ہوئے فیصل ایوب خان، جواد اللہ عادل، حسن پاشا اور محمد امین کو شریک ملزم نامزد کیاگیاہے،نیب کے مطابق جعلی کمپنی کے ذریعے عوام کو غیر حقیقی منافع کا لالچ دیکر لوٹا گیا،پْرکشش منافع کی چمک دکھا کر سادہ لوح شہریوں سے 1.8ارب روپے لوٹے گئے جبکہ کمپنی سرمایہ کاری کیلئے رجسٹرڈ ہی نہیں تھی، نیب کاکہناہے کہ عوام آل پاکستان پراجیکٹ نامی کمپنی میں سرمایہ کاری سے باز رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن