• news

افغانستان کی بدلتی صورتحال ‘پاکستان سٹاک مارکیٹ گرگئی

کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روزکاروبار کا منفی دن رہا جبکہ 100 انڈیکس ڈہائی ماہ بعد 47 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا۔  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی ہوا، کم حجم اور افغانستان کی صورتحال پر انڈیکس کاروباری دن میں مضطرب رہا۔ ایک موقع پر کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس کی گراوٹ 496 پوائنٹس تک رہی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 257 پوائنٹس کمی سے 46912 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 27 مئی کے بعد 100 انڈیکس کی کم ترین اور 47 ہزار سے نیچے کی بندش ہے۔  حصص بازار میں 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہوکر 8202 ارب روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن