• news

 طالبان جنگ جیت چکے،  یورپی یونین کو بات کرنا پڑے گی: سربراہ  خارجہ پالیسی

برسلز (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی  نے ایک بیان میں کہا  ہے یورپی یونین کو طالبان سے بات کرنی پڑے گی۔ طالبان جنگ جیت  چکے ہیں۔  طالبان سے بات کرنے کا یہ مطلب نہیں  کہ ہم  انہیں جلد تسلیم کر لیں گے۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغرب  طالبان  کے اقدامات کا جائزہ  لے کر فیصلہ کرے گا۔ پرامن عبوری حکومت کی تشکیل  پر طالبان کے بیان پر یقین ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن