سپریم کورٹ نے پی پی 217 ملتان سے ایم پی اے سلمان نعیم کو بحال کر دیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے پی پی 217 ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سلمان نعیم کو بحال کر دیا۔ سپریم کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ جس کے تحت سپریم کورٹ نے سلمان نعیم کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان میں شاہ محمود کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ سلمان نعیم کی دو شناختی کارڈ رکھنے پر اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔