امید ہے طالبان شہریوں اور خواتین کے حقوق کا وعدہ پورا کرینگے: امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم طالبان کے وعدوں کی پاسداری کے منتظر ہیں۔ امید ہے طالبان خواتین اور شہریوں کے حقوق کے وعدے پورے کریں گے۔ طالبان کہتے ہیں کہ ہم اپنے شہریوں کے حقوق کا احترام کریں گے۔