• news

سپریم کورٹ کے سینئرترین جج ، جسٹس مشیر عالم سبکدوش ہوگئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئرترین جج ، جسٹس مشیر عالم 65برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے ہیں،سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ان کے ا عزاز میں روایتی الوداعی فل کورٹ ریفرنس منعقد نہیں کیا گیا ہے ،یاد رہے کہ ملک بھر کے وکلا کی ریگولیٹری باڈی، پاکستان بار کونسل نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت چار سینئر ججوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پانچویں نمبر کے جونیئر جج ،جسٹس محمد علی مظہر کو سپریم کورٹ میں بطور مستقل جج ترقی دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دیا جانے والا الوداعی ڈنر منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
 سبکدوش 

ای پیپر-دی نیشن