ایم ڈی پیف کی زیر صدارت اجلاس ‘میانوالی کے 44پارٹنر سکولوں کے نمائندوں کی شرکت
لاہور ( سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اسد نعیم کی زیر صدارت پیف ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا ۔ جس میں میانوالی کے 44پارٹنر سکولوں کے مالکان اور نمائندگان نے امان اللہ خان نیازی کی سربراہی میں شرکت کی ۔ اجلاس کے آغاز میں ایم ڈی پیف نے تمام پیف پارٹنرز کو خوش آمدید کہا اور مانیٹرنگ کے عمل کو احسن انداز میں پایاتکمیل تک پہنچانے پر اُن کو تعریفی کلمات سے نوازاامان اللہ خان نیازی نے تمام پارٹنرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ جن سات سکولوں نے کسی غلط فہمی کے نتیجے میں مانیٹرنگ کروانے سے انکار کیا پیف انتظامیہ اُن پارٹنرز کی مجبوریوں کو سمجھتے ہوئے ان سات سکولوں کے خلاف نوٹس واپس لے اور جلد از جلد ان سکولوں کے لاگ ان بحال کرے ۔