• news

قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت ایشیا کی چار ٹیموں بھارت، ملائیشیا اور کوریا نے کوالیفائی کیا ہے۔جونیئر ایشیا کپ منسوخ ہونے پر ایشیا کی ٹاپ 4 ٹیموں نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن سے میٹنگ کے بعد کیمپ کا فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن