اشرف غنی، کرزئی دور میں کرپشن عام تھی: بھائی حشمت غنی
کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔ طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دور اقتدار میں کرپشن عام تھی۔ امید ہے آنے والی حکومت میں اہل لوگ شامل ہوں گے۔ امراللہ صالح کے حوالے سے حشمت غنی کا کہنا تھاکہ امر اللہ صالح سیاسی بندہ نہیں، اس کے پاس دو لوگ نہیں، امر اللہ صالح سوشل میڈیا پر سیاست کررہا ہے جبکہ پنج شیر کے عمائدین بھی لڑنے کو ترجیح نہیں دیتے۔ طالبان لمحہ بہ لمحہ میری خیریت معلوم کرنے کیلئے کال کررہے ہیں۔