• news

جسٹس شیر عالم کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سردار طارق مسعود جوڈیشل کمشن کے ممبر بن گئے 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سردار طارق مسعودجوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے۔ اب جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس گلزار احمد سینئر جج جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود ہیں جبکہ دیگر ممبران میں سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون، اٹارنی جنرل پاکستان اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے نامزد ممبر شامل ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن