• news

جنوبی وزیر ستان: فائرنگ ، نائب صوبیدار شہید، دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا نائب صوبیدار وطن پر قربان ہو گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کانی گورام میں پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔ فائرنگ کا واقعہ 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب پیش آیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 42 سالہ نائب صوبیدار سونے زئی شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے نائب صوبیدار کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن