حکمران کونسل کے ذریعے حکومت چلائیں گے ہیبت اللہ اخونزادہ انچارج ہونگے: طالبان رہنما
کابل (نوائے وقت رپورٹ) سینئر طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران کونسل کے ذریعے حکومت چلائی جائے گی۔ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ حکمران کونسل کے انچارج ہوں گے۔ حکومتی روزمرہ امور حکمران کونسل چلائے گی۔ ملا ہیبت اللہ صرف نگرانی کریں گے۔ ملا ہیبت اللہ کا کوئی نائب ملک کے صدر کا کردار ادا کر سکتا ہے۔