کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد کی روسی اور چینی ہم منصب سے ملاقات
کابل (نوائے وقت رپورٹ) کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے اپنے روسی اور چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ چینی سفیر وانگ یو سے ملاقات کے بارے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سفیر پاکستان نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان چین اور افغانستان کے مشترکہ امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔