• news

 مینار پاکستان واقعہ دل دہلانے والا‘ ذمہ دارکٹہرے میں لائے جائیں: مریم نواز 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ مینار پاکستان پر دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے۔ واقعے کے بعد ہمیں اجتماعی طور پر سوچنا ہوگا۔ ہمیں بطور والدین، استاد اور رہنما نوجوانوں کی ذھن سازی کرنی چاہئے۔ واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن