پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ سمری میں وزارت پارلیمانی امور نے اگست کے آخری ہفتے میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس 26یا 27اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے، صدر مملکت عارف علوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہو گا۔