طالبان کی حمایت میں بیان پر بھارتی رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن پر مقدمہ
نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ) طالبان کی حمایت میں بیان پر بھارتی رکن پارلیمنٹ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، لوک سبھا کے رکن شفیق الرحمن برق نے کہا تھا کہ افغانستان کی آزادی اس کا اپنا معاملہ ہے۔ طالبان وہاں کی طاقت ہے۔ انہوں نے امریکی پاؤں نہیں جمنے دیئے۔ افغان طالبان کی قیادت میں آزادی چاہتے ہیں۔ جیسے ہندوستان نے انگریز حکومت سے حاصل کی۔