ٹکٹوں کی فر وخت: پی آئی اے نے بر طانوی سپر یم کورٹ میں مقدمہ جیت لیا
لندن (این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا۔ برطانوی سپریم کورٹ نے 2012 میں پی آئی اے کی طرف سے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کو درست قرار دے دیا اور سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔ برمنگھم کے برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹ ٹائمز ٹریول نے پی آئی اے کے کنٹریکٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ٹائمز ٹریول کا مؤقف تھا کہ 2012 میں معاشی دباؤ کے بعد اسے کمیشن کی ادائیگی کے بغیر نیا معاہدہ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ عدالت میں پی آئی اے کی نمائندگی فارانی سولیسیٹرز نے کی اور فرحان فارانی نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے کے انگلش قوانین پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔ فرحان فارانی کے مطابق یہ معاملہ اس قدر سنگین تھا کہ روس اور یوکرین نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی، ان کے کیسز پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے۔