قصور : ڈکیتی کی وارداتیں‘ شہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم
قصور (نمائندہ نوائے وقت)گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موبائل، موٹر سائیکل و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ نزد نجی ہسپتال سٹی پھولنگر میں ظفر اقبال کے آئرن سٹور میں تین ڈاکو داخل ہوئے اور تین لاکھ پچیس ہزار روپے و دیگر قیمتی سامان لے گئے۔ سرفراز موٹر سائیکل پر جارہا تھا بائی پاس وہیگل مصطفے آبا د کے قریب دوڈاکوؤں نے نقدی،موبائل،موٹر سائیکل چھین لی رمضان کیری ڈبہ میں سواریاں لیکر جارہا تھا کھڈیاں چک چتالیس سرائے مغل کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اڑسٹھ ہزار روپے، موبائل فون و دیگر قیمتی سامان چھین لیا جبکہ اجاسا بشیر موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہڈاکوؤں نے نقدی،موبائل اور موٹر سائیکل چھین لی۔