• news

ماہ محرم کا احترام اہل ایمان کی  ذمہ داری ہے: سید اعظم حسین 

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ناظم سید اعظم حسین شاہ اور ضلعی رہنما سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے اہل حق کو ہمیشہ کیلئے سربلند کردیا، شہیداء کر بلا نے عظیم قربانی دیکر رہتی دنیا کیلئے ثابت کر دیا کہ ان کا راستہ ہی حق کا راستہ ہے یہ شہادتیں اہل حق کا سر ہمیشہ کیلئے بلندرکھیں گی، ماہ محرم الحرام کا احترام و تقدس تمام اہل ایمان کی مشترکہ ذمہ داری ہے، واقعہ کربلا حق پر ڈٹ جانے اورراہ خدا میںکسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن