کامونکے:باپ بیٹے اور کمسن بچے پر گھر میں گھس کر تشدد، شدید زخمی کردیا
کامونکے(نامہ نگار) نواحی گاؤں ہرپوکی کے محمد شبیر اور اسلم وغیرہ میں سابقہ رنجش چلی آ رہی ہے گذشتہ روز اسی بناپراسلم، عمران، صدام، وقاص، وسیم،اصغر،خالد،اختر،سرور وغیرہ پندرہ سے زائد افراد نے گھر میں گھس کر ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے محمد شبیر اْسکے بیٹے اشرف اور پوتے طلحہٰ کو شدید زخمی کردیا دریں اثناء زمیندار جنید اختر اور امجد لنگڑا میں دیرینہ رنجش چل رہی ہے گذشتہ روز اسی بناپر امجد لنگڑا، عثمان، نبیل،ظفر،دلاور،طفیل،دانش وغیرہ پچیس افراد نے تاج چوک میں واقع جنید اختر کے مکان پر حملہ آور ہوکر گھر کی کھڑیاں دروازے اور دیواریں توڑ پھوڑ دیں۔