• news

گوجرانوالہ:نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جاگیر علی اکبر سے برآمد

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جاگیر علی اکبر سے برآمدہوا،جلوس میں سینکڑوں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کر تے ہوئے امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے ،پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات گوجرانوالہ میںنویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جاگیر علی اکبر سے برآمد ہوا جلوس میں سینکڑوں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے جبکہ جلوس کے راستوں میں مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں جس میں عزادارو ں کو دودھ اور شربت فراہم کیا جاتا رہا پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے سیکیورٹی تین لیرز میں بنائی گئی جن میں جامعہ تلاشی کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شامل ہونے دیا جاتا رہا جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں اور بازاروں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا۔  مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ جاگیر علی اکبر پہنچ کر اہتمام پذیرہوا۔ واضح رہے گزشتہ روز 103جلوس برآمد اور 150مجالس انعقاد پذیر ہوئیں جلوس کی سیکورٹی کے لیے 4193سے زائد پولیس افسران و جوان اور 1260رضا کار وں کو تعینات کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن