• news

 نئی نسل کو سیرت حسینؓ کا مطالعہ کرنے کی اشد ضرورت ہے:رانا شاذب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)امام عالی مقام امام حسین ؓ کا کربلا کا پیغام قیامت تک مظلوم انسانوں کو روشنی عطا کرتا رہیگا۔ محمد شاذب انجمن اساتذہ پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے صدر رانا محمد شاذب خاں نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا کربلا کا پیغام قیامت تک مظلوم انسانوں کو روشنی عطا کرتا رہیگا۔ آپ ایک خوبصورت شخصیت ہی نہیں بلکہ ایک آفاقی پیغام بھی ہیں جو ہر دور میں مظلوم اور مجبور انسانوں کو عمل کا درس دیتا اور طاغوتی طاقتوں سے ٹکرانا سیکھاتا رہیگا۔آپ نے ایسی سیاست سیکھائی جو کسی قیمت پر بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتی۔ ہمیں اور ہماری نئی نسل کو سیرت حسینؓ کا مطالعہ کرنے کی بہت ضرورت ہے ۔صرف محرم الحرام کے دنوں میں ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر لمحے میں امام حسین رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔تاکہ معاشرے میں موجود یزیدی قوتوں اور ایسے لعنتی کردار کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن