اسلامی تعلیمات کی حقانیت سے متاثر ہو کر 2 خواتین نے کلمہ پڑھ لیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) عیسیٰ نگر راہوالی کی دو سگی بہنوں 22 سالہ تنزیلہ اور 19 سالہ مطیہ دختران نذیر مسیح نے عیسائیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا ۔ دونوں خواتین نواحی گاؤں کالووال میں اپنی بڑی بہن کوثر بی بی کے گھر مقیم تھیں جس نے نو سال قبل مسلمان ہو کر دلاور نامی نوجوان سے شادی کی تھی اور ایک خوشحال زندگی گزار رہی ہے دونوں خواتین کو جامع مسجد مدنی کالووال کے قاری شفیق احمد شاکر نے کلمہ پڑھا کر حلقہ اسلام میں داخل کیا اس موقع پر اللہ دتہ نمبردار ڈاکٹر ریاض احمد اور معززین دیہہ بھی موجود تھے نومسلم بہنوں نے خاندان کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر تھانہ نوشہرہ ورکاں میں تحفظ فراہم کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم دین اسلام کی روا داری انسانی حقوق اور اقدار کو دیکھ کر مسلمان ہوئی ہیں کلمہ طیبہ پڑھنے کے بعد ہم دلی سکون محسوس کر رہی ہیں اللہ پاک ہم کو دین اسلام پر استقامت نصیب کرے۔یس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں خرم گل کا کہنا تھاکہ دونوں لڑکیاں بالغ ہیں اور کسی دباو کے بغیر اپنی رضا سے اسلام قبول کیا انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔