پولش اولمپک سلور میڈل نیلامی کیلئے پیش کر دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پولینڈ کی اتھلیٹ ماریا اینڈرجک زک نے ایک بچے کی جان بچانے کیلئے ٹوکیو اولمپکس گیمز میں جیتا چاندی کا تمغہ نیلامی کیلئے پیش کر دیا ۔ بچے کی جان بچانے کیلئے 250000ڈالر درکار ہیں ۔ پچیس سالہ اتھلیٹ نے کہا کہ بچہ ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا ہے ۔ اصل میڈل کی قیمت دل میں رہتی ہے ۔امید ہے کہ میری طرف سے یہ میڈل بچے کے کام آئے گا۔