ویکسین لگوانے کے بعد کرونا کا خوف نہیں : سیمونہ ہالیپ
لاہور (سپورٹس ڈیسک) رومانیہ کی ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک سیمونہ ہالیپ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگوانے کے بعد مستقبل میں کسی خوف کا شکار نہیں ہوں ۔ ویکسی لگوانے صحت کے حوالے سے محفوظ ہو گئی ہوں ۔ انہوں کرونا صورتحال کی وجہ سے یوایس اوپن میں شرکت سے انکار کردیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی صحت کا خیال رکھ رہی ہوں ‘ماسک پہنتی ہوں ‘جب زیادہ لوگ جمع ہوں تو زیادہ خیال رکھتی ہوں ۔