• news

احمد شاہ مسعود کے بیٹے کا طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کا اعلان

واشنگٹن (این این آئی)80 کی دہائی میں سوویت یونین کے خلاف بھرپور جنگ کرنے والے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے پنج شیر وادی میں اپنے گڑھ سے طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سویت یونین سے جنگ میں ہیرو قرار دیئے جانے والے سابق افغان کمانڈر احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود نے طالبان کیخلاف مسلح مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج کے افسران اور اہلکار  بشمول ایلیٹ سپیشل فورسز یونٹس کے اہلکار بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ احمد مسعود نے کہا کہ ہمارے پاس جدید اسلحہ بھی ہے جو افغان فوج کے اہلکار اپنے ساتھ لائے ہیں جبکہ والد کے زمانے کے سنبھال کر رکھے ہوئے گولہ بارود اور اسلحے کے ذخائر بھی موجود ہیں۔ ہمیں معلوم تھا ایک دن ایسا ضرور آئے گا ، یہ اسلحہ و بارود دوبارہ استعمال کرنا پڑیں گے۔ گو ابھی تک طالبان جنگجو پنج شیر کی تنگ وادی میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن