فیول ایڈجسٹمنٹ‘بجلی 1روپے 47پیسے یونٹ مہنگی ہونے کاامکان
اسلام آباد(نا مہ نگار)سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے نیپرا کوجولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے جس سے بجلی 1روپے 47پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے،سی پی پی اے نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 47پیسے فی یونٹ مہنگی درخواست دائر کی ہے،نیپرا یکم ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا،سی پی پی اے کادرخواست میں موقف ہے کہ جولائی میں مجموعی طور پر 15ارب 21کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی،جولائی میں ہائیڈل سے 29.94فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے15.29فیصداور مہنگے فرنس آئل سے 10.28فیصد بجلی پیدا کی گئی ،جولائی میں مقامی گیس سے 8.68اور درآمدی ایل این جی سے 20.01فیصد بجلی پیدا کی گئی ،جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10.59فیصد بجلی پیدا کی گئی ،جولائی کے لئے ریفرنس فیول لاگت 5روپے 27پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ جولائی میں بجلی پیداواری لاگت 6روپے 74پیسے فی یونٹ تھی۔