عالمی مبصرین،فافن،پلڈاٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرانیکا کا فیصلہ
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے فافن اور پلڈاٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے معائنے کی دعوت دے دی۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے فافن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پلڈاٹ کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے وژن اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، صدر، پارلیمنٹیرینز اور الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معائنہ کرچکے ہیں جب کہ وفاقی وزیر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔ حکومت نے ملکی و بین الاقوامی مبصرین کو ای ووٹنگ مشین کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔