• news

فیروزوالا :گھریلوجھگڑے پر چھری کے وار سے بیوی قتل 

فیروزوالا ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کی بنا پر نوجوان نے تیز دھار چھری کے وار کرکے بیوی کوقتل کردیا۔مقتولہ 3بچوں کی ماں تھی ۔بتایا گیا ہے کہ رچنا ٹاؤن کے رہائشی  عارف علی نے بیٹی کی شادی کاشف  پٹھان کے ساتھ کی جن  کے درمیان اکثر لڑائی  جھگڑا رہتاتھا ۔ اس بنا پر کاشف نے چھری کے وار کرکے اپنی بیوی  صائمہ بی بی کی شاہرگ کاٹ دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم کاشف کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا  ہے۔ پولیس نے  مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادی۔ 

ای پیپر-دی نیشن