غریب عوام کا مہنگائی کے عذاب سے جینا مشکل ہو گیا:خورشید احمد
لاہور (کامرس رپورٹر) محنت کش اور غریب عوام کا ضروریات زندگی کی اشیاء میں روز بروز مہنگائی کے عذاب سے جینا مشکل ہو گیا ہے ۔آٹا‘ چینی ،گھی ،پٹرول، ڈیزل، گیس ،ٹرانسپورٹ، تعلیم کے اخراجات میں دن بدن اضافہ ہونے سے روز افزوں پر پریشانی کا شکار ہیں۔ جبکہ محنت کشوں کو مقرر کردہ اجرتوں و لیبر قواتین پر عملدرآمد کا فقدان ہے۔ وزیراعظم ،وزیراعلیٰ سرمایہ دار اور جاگیر دار طبقہ سے ٹیکس وصول کرکے ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کم کرکے منجمد کریں ۔ یہ مطالبہ آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے اجلاس منعقدہ بختیار لیبر ہال لاہور میں ایک قرار داد کے ذریعے کیا گیا۔ جس میں کنفیڈریشن سے ملحقہ ریلوے واپڈا و محکمہ بجلی پی ٹی سیل ایل ایریگیشن و دیگر اداروں کو ملحقہ ٹریڈ یونینوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھاری تعداد میں حصہ لیا اجلاس میں بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد بمعہ روبینہ جمیل اکبر علی خان خوشی محمد کھوکھر اسامہ طارق چودھری محمد انور نیاز خان نو شیر خان صلاح الدین ایوبی نے خطاب کیا ۔اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعظم پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ ماضی کی حکومتوں کی طرح محنت کشوں کے روزگار سماجی تحفظ صحتمند حالات کار تنظیم سازی و اجتماعی حقوق کی پاسداری کیلئے سپریم کورٹ آف پاکسان کی سرکردگی میں سہ فریقی قومی لیبر کمیشن تشکیل دیں قومی موجودہ حالات کے پیش نظر روزگار کی وسعت اور کارکنوں کی فلاح و بہبود پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت کمسن بچوں سے جبری محنت کے خاتمہ اور نجکاری کی بجائے قومی اداروں کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے سفارشات پر حکومت کو عمل کرانے کیلئے پیش کرے ۔