سابق کپتان رمیز راجہ بھی چیئرمین پی سی بی کے امیدوار بن گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شپ کے عہدے کیلئے سابق کپتان رمیز راجہ بھی امیدوار بن گئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی تین سالہ مدت 18 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ پی سی بی کے پیٹرن وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں گورننگ بورڈ میں دو نام دیں گے۔ احسان مانی اور اسد علی خان موجودہ بورڈ میں وزیراعظم کے نمائندے ہیں۔ احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کا نام شامل کرنے کی باتیں زیر گردش ہیں۔