• news

زمبابوے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کریگا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر2021ء کے ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ سے تین ویمنز ٹیمیں فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی ۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق دس ٹیموں پر مشتمل ٹورنا منٹ اکیس نومبر سے پانچ دسمبر تک ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ رینکنگ میں ٹاپ پانچ ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کریںگی ۔ کوالیفائرٹیموں میں پاکستان ‘ویسٹ انڈیز ‘سری لنکا ‘بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن